پاکستان اور چین کے درمیان بڑے تجارتی معاہدوں کی توقع، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالر مالیت کے معاہدوں کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق چین کا باون رکنی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پہلی مرتبہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔
، جو سی پیک کی کامیابی کے سلسلے میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گا۔ یہ وفد آٹھ سے چودہ مئی تک پاکستان کے دورے پر ہے۔چینی وفد اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کاروباری ملاقاتیں کرے گا، جہاں دو طرفہ تجارتی معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔
پاک چین بزنس کونسلپاک چین بزنس کونسل کے مطابق توانائی، شمسی توانائی، ٹیلی کمیونیکیشن اور ای کامرس کے شعبوں میں اہم معاہدے متوقع ہیں۔اس کے علاوہ ڈیجیٹل معیشت پروگرام کے تحت انجینئرنگ، کیمیکل، ٹیکسٹائل اور تعمیراتی مواد کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔
کراچی میں وفد کی ملاقاتوں کے دوران برقی گاڑیوں، طبی آلات اور صنعتی مشینری کے شعبے میں بھی معاہدوں کی توقع ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.