پنجاب میں آئندہ تین ماہ زیادہ بارشوں اور شدید گرمی کی پیشگوئی

Super Admin


صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے مئی، جون اور جولائی کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق آئندہ تین ماہ میں صوبے میں معمول سے زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔ 
شمالی اور شمال مغربی پنجاب میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ مشرقی پنجاب میں بارشیں معمول سے کم رہ سکتی ہیں۔ وسطی پنجاب میں بارشیں معمول کے مطابق متوقع ہیں۔محکمے کے مطابق مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
، جبکہ سات سے گیارہ مئی کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق تمام متعلقہ ادارے ممکنہ موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کریں۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.