اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا ڈبل اور مشترکہ ڈگری نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

Super Admin


اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے ڈبل اور مشترکہ ڈگری نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس نظام کے تحت طلبہ ایک ہی وقت میں دو مختلف تعلیمی پروگراموں میں داخلہ لے سکیں گے، جبکہ پہلے صرف ایک ہی ڈگری پروگرام کی اجازت تھی۔نئے نظام کے مطابق دونوں پروگراموں کے لیے ایک ہی شعبہ ہونا ضروری نہیں ہوگا۔
مشترکہ ڈگری کی صورت میں طالب علم آدھا تعلیمی دورانیہ ایک یونیورسٹی اور آدھا دوسری یونیورسٹی میں مکمل کر سکے گا۔مشترکہ ڈگری پروگرام کے لیے دونوں جامعات کے درمیان مفاہمتی یادداشت اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔ 
یہ پروگرام ملک کے اندر اور بیرونِ ملک جامعات کے ساتھ بھی کیا جا سکے گا۔اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے کمیشن نے ڈبل اور مشترکہ ڈگری پروگرام کے آغاز کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.