معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ، ملک بھر میں جوش و خروش، ریلیاں اور تقریبات جاری

Super Admin


معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن کا ماحول دیکھنے میں آ رہا ہے۔ لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور دیگر کئی شہروں میں شہریوں کی جانب سے ریلیاں نکال کر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر خصوصی تقریبات اور یومِ تشکر کی محافل کا بھی انعقاد جاری ہے۔ 
مرکزی تقریب کل صبح جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔لاہور کے نولکھا چرچ میں معرکۂ حق یومِ تشکر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جہاں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں معرکۂ حق کی خوشی منائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے بے بنیاد الزامات کے تحت پاکستان کے خلاف جارحیت کی کوشش کی، تاہم فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے بھرپور جواب دے کر دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے۔
دوسری جانب پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے “معرکۂ حق کارواں ریلی” بھی نکالی گئی، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی ناصر باغ سے شروع ہو کر چیئرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوئی۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.