شوگر ملز کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی درخواست، حکومت سے 10 لاکھ ٹن ایکسپورٹ کی اجازت طلب

Super Admin


شوگر ملز مالکان نے ایک بار پھر چینی کی برآمد کیلئے کوششیں تیز کر دیں اور حکومت سے 10 لاکھ ٹن چینی بیرونِ ملک بھیجنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ اس سلسلے میں شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی کی پیداوار اور موجودہ ذخائر سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ ملک میں اس وقت چینی کی مجموعی پیداوار 78 لاکھ ٹن تک پہنچ چکی ہے، جبکہ تقریباً 10 لاکھ ٹن چینی اضافی موجود ہے، جسے برآمد کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب حکومت نے شوگر ملز اور کین کمشنر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کو شبہ ہے کہ شوگر ملز نے اپنے ذخائر میں تین لاکھ ٹن درآمدی چینی کو بھی شامل ظاہر کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق تمام اعداد و شمار کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی چینی کی برآمد سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.