شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی و حکومتی معاملات پر مشاورت
وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مختلف حکومتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مجموعی سیاسی حالات، حکومتی معاملات اور گلگت بلتستان میں ہونے والے آئندہ انتخابات سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حکومتی فیصلوں پر بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے تاکہ مہنگائی اور دیگر مسائل سے پریشان شہریوں کی مشکلات کم کی جا سکیں۔
انہوں نے زور دیا کہ مہنگائی پر قابو پائے بغیر عوامی ریلیف کے اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کی پالیسیوں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے اور تمام توجہ عوامی مسائل کے حل پر مرکوز رہنی چاہیے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.