پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات پر اہم پیشرفت، وزیر تعلیم کا بیان سامنے آگیا
پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 25 مئی سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ابتدائی طور پر چھٹیوں کی تاریخ فائنل کر لی ہے، تاہم اس کی حتمی منظوری صوبائی حکومت دے گی۔ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ گرمیوں کی تعطیلات 16 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
، جس پر مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ تاحال موسمِ گرما کی تعطیلات سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے تین سے چار مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.