بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی صوبوں کو منتقلی پر غور، وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آگیا

Super Admin


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کو صوبوں کے حوالے کرنے کے امکان پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مختلف پالیسی آپشنز زیرِ بحث ہیں۔وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد زیادہ تر انتظامی اختیارات صوبوں کے پاس ہیں۔
، اس لیے امدادی رقوم کی تقسیم بھی صوبائی سطح پر ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق بعض صوبوں کی جانب سے بھی اسی نوعیت کے مطالبات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے پر کوئی بھی حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں اور سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے کا کوئی ارادہ زیرِ غور نہیں، بلکہ صرف اس کے انتظامی ڈھانچے اور دائرہ کار سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.