پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں ازخود اضافہ، حکومت کا نوٹس

Super Admin


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات ٹرانسپورٹ سیکٹر پر بھی ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے ازخود کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا کے کرایوں میں بھی 10 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
، جبکہ یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل قرار دیا جا رہا ہے۔حاجی شیر علی نے کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں بار بار اضافے کے باعث ٹرانسپورٹرز کے لیے موجودہ کرایوں پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔.
ان کے مطابق گزشتہ اضافے کے باوجود کرایوں میں رد و بدل نہیں کیا گیا تھا۔دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تاحال سرکاری سطح پر کرایوں میں اضافے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم سیکرٹری آر ٹی اے لاہور نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
، جس میں کرایوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔حکام کے مطابق اجلاس کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ کرایوں میں سرکاری طور پر کتنے فیصد اضافہ کیا جائے۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.