پنجاب اسمبلی میں معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر متفقہ قرارداد منظور

Super Admin


پنجاب اسمبلی نے معرکۂ حق کی تاریخی فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ یہ قرارداد صوبائی وزیر خزانہ و پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے ایوان میں پیش کی، جسے تمام اراکین کی اتفاقِ رائے سے منظور کیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان “بنیانِ مرصوص” یعنی معرکۂ حق میں شاندار کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر دفاعی اداروں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
متن میں مزید کہا گیا کہ ایوان معرکۂ حق کے شہدا اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے، جبکہ پوری قوم کو بھی سراہتا ہے جو اس حساس اور اہم موقع پر متحد، یک زبان اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔قرارداد کے مطابق اس تاریخی کامیابی میں جہاں مسلح افواج کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری نمایاں رہی، وہیں قومی اتحاد اور یکجہتی نے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔
ایوان نے اس کامیابی کا سہرا سیاسی و عسکری قیادت کی مؤثر حکمتِ عملی، عوامی حمایت، علماء کرام، میڈیا اور سول سوسائٹی کے مثبت کردار کو بھی دیا۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.