پنجاب بھر کے سکولوں میں موسمِ گرما کی طویل تعطیلات کا اعلان
Super Admin
پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 22 مئی بروز جمعہ سے 23 اگست تک بند رہیں گے، جبکہ نئے تعلیمی سیشن کے تحت تدریسی سرگرمیوں کا آغاز 24 اگست بروز پیر سے دوبارہ ہوگا۔
محکمۂ تعلیم کے مطابق شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر طلبہ، اساتذہ اور اسکول اسٹاف کی صحت اور حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید کہا گیا کہ موجودہ موسمی صورتحال میں بچوں کو غیر ضروری طور پر شدید گرمی سے محفوظ رکھنا ناگزیر ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.