11 سے 18 مئی: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور شدید گرمی کا الرٹ جاری

Super Admin


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 11 سے 18 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ موسمی خطرات کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال این ای او سی کی جانب سے 3 سے 4 ماہ قبل جاری کیے گئے موسمی جائزے سے مطابقت رکھتی ہے۔
ادارے نے اپریل سے جون تک کے موسم سے متعلق پیشگی رپورٹ پہلے ہی جاری کر رکھی تھی، جس میں غیر معمولی موسمی تبدیلیوں اور شدید درجہ حرارت کی نشاندہی کی گئی تھی۔الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، ڈی جی خان، مظفرگڑھ اور راجن پور سمیت پنجاب کے کئی اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب سندھ کے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، تھرپارکر اور عمرکوٹ شدید گرمی کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔
اسی طرح بلوچستان کے تربت، سبی، نصیر آباد، جعفر آباد، لسبیلہ اور پنجگور سمیت مختلف اضلاع میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.