پیٹرول مہنگا ہونے کی بڑی وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی ہے، پیٹرولیم ڈویژن حکام

Super Admin


 پیٹرول مہنگا ہونے کی بڑی وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی ہے، پیٹرولیم ڈویژن حکام
اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس کے دوران پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے انکشاف کیا کہ ملک میں پیٹرول کی بلند قیمتوں کی ایک بڑی وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے۔اجلاس میں علی پرویز ملک اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے کمیٹی اراکین کو بریفنگ دی۔
اس دوران کمیٹی رکن سیف اللہ ابڑو نے سوال اٹھایا کہ 28 فروری تک ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا کتنا ذخیرہ موجود تھا، اور اس کے فوراً بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55، 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیوں کیا گیا؟حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم مارچ کے بعد عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 285 ڈالر فی بیرل جبکہ پیٹرول کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔
، جس کے اثرات مقامی قیمتوں پر بھی پڑے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اس وقت پاکستان کے پاس تقریباً 30 دن کا پیٹرول اور 27 دن کا ڈیزل ذخیرہ موجود ہے، تاکہ ملک میں ایندھن کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھی جا سکے۔


 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.