کابل حکومت اس وقت بھارت کی پراکسی بنی ہوئی ہے، خواجہ آصف

Super Admin


وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان کو کہا دہشتگردوں کی پشت پناہی نہ کریں، اگربات نہیں مانیں گے تو کھلی جنگ ہوگی۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کابل ہمارے خلاف ہندوتواکی جنگ لڑ رہا ہے، اس وقت دلی اورکابل میں کوئی تفریق نہیں ، اگروہ تیار نہیں توکابل کےساتھ وہی کریں گےجو دلی کے ساتھ کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے3ممالک کے ذریعے دیانتداری سے کوشش کی، 19،19 گھنٹے کابل حکومت کے ساتھ بات چیت کی،دہشتگردی کےدوران بھی بات جاری رکھی، ہم نے افغانستان سے بات کرکے دیکھی ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ بھارت اب ہمارے ساتھ براہ نہیں لڑے گا، اب افغانستان کےذریعے لڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 
کابل حکومت پاکستان کو ضمانت دینے کیلئے تیار نہیں ہے، کابل حکومت اس وقت بھارت کی پراکسی بنی ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کےمعاملے پر خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ ہیں، پہلے کے پی حکومت کا تعاون حاصل نہیں تھا۔ سارے ایک پیج پر ہیں،دہشتگردی ختم ہونی چاہیے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.