حکومت کا گیس پر 140 ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

Super Admin


حکومت نے گیس صارفین کو دی جانے والی تقریباً 140 ارب روپے کی کراس سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔وزارتِ پیٹرولیم حکام کے مطابق کراس سبسڈی کا موجودہ نظام جنوری 2027 تک مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو بھی یقین دہانی کرا دی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایت صارفین کے استعمال کے بجائے ان کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائے گی۔ کم آمدنی والے خاندانوں کی شناخت کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائے گا۔
جبکہ مستحق افراد کو براہِ راست مالی معاونت فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے الگ الگ نرخوں کے موجودہ نظام کو بھی ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ نئی تجویز کے تحت تمام صارفین سے یکساں اوسط گیس ٹیرف وصول کیا جا سکتا ہے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.