مریم نواز کا اضلاع کو مالی خودمختاری دینے کا فیصلہ، مقامی وسائل سے ترقیاتی منصوبے شروع

Super Admin


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے اضلاع کو مالی طور پر خودمختار بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے “جس ضلع کا ریونیو، اسی کی ترقی” کے وژن کے تحت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلانز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 
اجلاس میں ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کے کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں دستیاب وسائل، جاری منصوبوں اور مجوزہ ترقیاتی اسکیموں پر بریفنگ دی۔مریم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ صرف نمائشی اقدامات نہیں بلکہ عملی کام نظر آنا چاہیے۔ 
انہوں نے ہدایت کی کہ کمشنرز دفاتر تک محدود رہنے کے بجائے فیلڈ میں جا کر عوامی مسائل کا جائزہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں اختیار انتظامیہ کے پاس ہوگا، وہاں جوابدہی بھی اسی کی ہوگی اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس کے دوران فیصل آباد ڈویژن میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے کھلے گڑھے میں تین سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر وزیراعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکم دیا کہ اگر کسی شہری کے کھلے مین ہول میں گرنے کا واقعہ پیش آیا تو متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوٹس جاری کرنے اور ہر ماہ کھلے مین ہولز نہ ہونے سے متعلق بیانِ حلفی جمع کروانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.