28 ویں آئینی ترمیم کیلئے حکومتی سرگرمیاں تیز، آئندہ ہفتہ اہم قرار

Super Admin


حکومت نے 28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، جبکہ اس حوالے سے مئی کا آئندہ ہفتہ انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اقتدار کے ایوانوں میں غیر معمولی سیاسی سرگرمیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں اور مختلف سطحوں پر مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کے دوران بھی مجوزہ آئینی ترمیم پر گفتگو اور اس کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ صدرِ مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات میں بھی یہ معاملہ اہم ایجنڈے کے طور پر زیرِ غور آیا۔
اس ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر ایاز صادق سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں سے غیر معمولی رابطے اور مشاورت کی ہے، جبکہ انہیں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.