بلوم برگ نے بھارتی معیشت کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، مہنگائی اور توانائی بحران میں اضافے کا خدشہ
عالمی جریدے Bloomberg نے بھارتی معیشت کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کو اجاگر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھارت کو توانائی کی بلند قیمتوں اور مزید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی، زرمبادلہ کے دباؤ اور توانائی بحران جیسے مسائل درپیش ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شہریوں کو محتاط رہنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔بلوم برگ کے مطابق بھارت کی سرکاری آئل کمپنیاں ہر ماہ بھاری مالی نقصان برداشت کر رہی ہیں، جبکہ آئندہ مہینوں میں تیل کی قیمتوں اور مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دباؤ کے باعث بھارتی اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کمزور ہوئی ہے اور خطے کی دیگر مارکیٹوں کے مقابلے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.