پاکستان ریلوے 8 ارب روپے سے زائد خسارہ ختم کرکے مسلسل دوسرے سال منافع بخش ادارہ بن گیا

Super Admin


وزارتِ ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے مالی سال 2024-25 میں 2 ارب 41 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران وزارت کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں یہ انکشاف کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے نے تاریخ میں پہلی بار مسلسل دوسرے سال منافع حاصل کیا ہے۔
ادارے کی مجموعی آمدن 93 ارب 60 کروڑ روپے جبکہ اخراجات 91 ارب 18 کروڑ روپے رہے، جس کے نتیجے میں مثبت مالی توازن برقرار رہا۔تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ مالی سال 2022-23 میں 8 ارب 46 کروڑ روپے کے خسارے کے بعد ریلوے نے بتدریج مالی بہتری حاصل کی اور دو سال کے دوران خسارہ ختم کرکے منافع کی راہ اختیار کر لی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مسافر اور مال بردار ٹرینوں سے آمدن میں اضافہ ریلوے کی مالی بہتری کی بڑی وجہ بنا، جبکہ مجموعی آمدن پہلی بار 93 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ حکام کے مطابق ادارے کی مالی پوزیشن کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.