پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مرکز بن رہا ہے، اسحاق ڈار

Super Admin


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش مقام کے طور پر ابھر رہا ہے۔پاکستان ڈیجیٹل اکنامک سینٹر کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین روابط، انفراسٹرکچر اور مختلف شعبوں میں مشترکہ طور پر اہم اقدامات کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈار کے مطابق پاک چین قیادت مل کر ترقی کے اہداف حاصل کر رہی ہے، جبکہ چین حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل راہداری قائم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین ڈیجیٹل راہداری سے تعاون میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون بڑھا رہا ہے۔
نوجوان نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے جبکہ ملک کی ڈیجیٹل معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.