بہتر کارکردگی والی وزارتوں کیلئے ترجیحی فنڈنگ کا اعلان

Super Admin


وزیراعظم شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی تقسیم کو کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بہتر نتائج دینے والی وزارتوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ صرف اُن منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا جو مؤثر، شفاف اور مثبت نتائج کے حامل ہوں۔
انہوں نے واضح کیا کہ آبی ذخائر اور پن بجلی منصوبے حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہیں۔شہباز شریف کی زیر صدارت موجودہ اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگراموں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ایس ڈی پی، نئے ترقیاتی منصوبوں اور مطلوبہ فنڈز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں داسو ڈیم، دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم سمیت مختلف آبی و پن بجلی منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ ملکی معیشت اور انفراسٹرکچر کو مستحکم بنایا جا سکے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.