پنجاب میں تین ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کے خلاف درخواست، عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرلیا

Super Admin


لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں تین ماہ پر مشتمل گرمیوں کی تعطیلات کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس خالد اسحاق نے آل پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے لیے تعلیمی اداروں کو تین ماہ تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے باعث پاکستان میں تعلیمی سال کم ہو کر تقریباً 120 دن کا رہ گیا ہے، جبکہ امریکا، انگلینڈ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں تعلیمی سال 230 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ تین ماہ تک اسکول بند رکھنے سے طلبہ کی تعلیم شدید متاثر ہوگی، کیونکہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ تین ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور گرمیوں کی چھٹیاں کم کرکے چھ سے آٹھ ہفتے کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔
عدالت نے فوری طور پر نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.