خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں سے دو لاکھ پچیس ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان

Super Admin


خیبرپختونخوا حکومت نے کسانوں سے دو لاکھ پچیس ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان کر دیا ہے۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بتایا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل سے تین ہزار پانچ سو روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گی۔ ان کے مطابق کسانوں کو گندم کی رقم مال کی فراہمی کے چوبیس گھنٹوں کے اندر ادا کر دی جائے گی۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ اقدام کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے اور صوبے میں گندم کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال، گیس کی بندش اور آٹے کے بحران کے معاملے پر صوبائی حکومت، حزبِ اختلاف اور گورنر ایک ہی مؤقف پر نظر آ رہے ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.