پاکستان نے قرضوں میں کمی کا منصوبہ عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کر دیا

Super Admin


اسلام آباد: پاکستان نے قرضوں میں کمی سے متعلق ایک جامع منصوبہ عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کر دیا ہے۔پیش کیے گئے منصوبے کے مطابق آئندہ سال قرضوں کا حجم مجموعی قومی پیداوار کے 67.4 فیصد تک لایا جائے گا، جبکہ سن 2034 تک اسے کم کرکے 55.7 فیصد تک محدود کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق سن 2028 میں قرضوں کا تناسب مجموعی قومی پیداوار کے 64.7 فیصد اور 2029 میں 61.6 فیصد تک لایا جائے گا، جبکہ 2033 میں یہ شرح 56.8 فیصد اور 2034 میں 55.7 فیصد رہ جائے گی۔عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ قرضوں میں کمی کے لیے ٹیکس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومتی اخراجات پر قابو نہ پایا گیا تو قرضوں کا بوجھ کم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ادارے کے مطابق قرضوں میں کمی کے منصوبے پر مؤثر عملدرآمد کے لیے وفاقی ادارۂ محصولات اور توانائی کے شعبے میں بنیادی اصلاحات انتہائی ضروری ہیں، بصورتِ دیگر مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کیے جا سکیں گے۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.