واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے کی صارفین کو ہدایت
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک سمز کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے صارفین کو خبردار کیا ہے۔اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہر صارف اپنی ڈیجیٹل شناخت کا خود ذمہ دار ہے، اس لیے واٹس ایپ سے منسلک غیر فعال یا غیر رجسٹرڈ سمز کی بروقت تصدیق ضروری ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی ایسی سم سے منسلک ہے جو غیر فعال، بلاک یا منسوخ ہو چکی ہے تو اس اکاؤنٹ تک رسائی متاثر ہو سکتی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو چاہیے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا واٹس ایپ نمبر صرف فعال سم سے منسلک ہو تاکہ ان کے پیغامات، رابطے اور ڈیجیٹل شناخت محفوظ رہیں۔
اتھارٹی نے مزید ہدایت دی ہے کہ اگر ضرورت ہو تو بائیومیٹرک تصدیق اور سم کی جانچ کے لیے قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رجوع کیا جائے، اور اگر موجودہ سم غیر فعال ہو تو فوراً واٹس ایپ اکاؤنٹ کو کسی فعال اور تصدیق شدہ سم پر منتقل کیا جائے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.