پنجاب میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو الرٹ جاری

Super Admin


پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے پانچ سے سات ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اعلامیے کے مطابق پچیس سے اکتیس مئی تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی پنجاب میں درجہ حرارت بیالیس سے پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ جنوبی پنجاب میں پارہ سینتالیس سے پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور دیگر اضلاع میں بھی گرمی کی شدت میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کے مطابق رات کے اوقات میں بھی موسم غیر معمولی حد تک گرم رہ سکتا ہے، جبکہ گرد آلود ہواؤں اور طوفانی صورتحال کا خدشہ بھی موجود ہے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام انتظامی ادارے مکمل تیاری رکھیں۔
حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک براہ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو 1122 کو ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کے ممکنہ کیسز سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، ۔
جبکہ مختلف شہری علاقوں میں امدادی کیمپ، صاف پانی، او آر ایس اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.