پاکستان سے حج پروازوں کی روانگی کا آج آخری مرحلہ

Super Admin


حج 2026 کیلئے پاکستان سے عازمین کی روانگی کا آج آخری دن ہے۔ مختلف شہروں سے آج 12 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار 296 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔لاہور سے آخری حج پرواز پی کے 741 رات ساڑھے دس بجے 290 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔
حکام کے مطابق گزشتہ رات تک مجموعی طور پر 1 لاکھ 14 ہزار 78 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مدینہ منورہ میں موجود آخری 457 عازمین کا قافلہ آج مکہ مکرمہ پہنچ جائے گا، جبکہ 44 ہزار 146 پرائیویٹ عازمین حج بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔
حکام نے بتایا کہ جدہ سے حج پروازوں کی واپسی کا آغاز 31 مئی سے کیا جائے گا۔ وزارت کی مانیٹرنگ ٹیموں نے اب تک 4 ہزار 913 پرائیویٹ عازمین حج کے انٹرویوز مکمل کر لیے ہیں۔حج اخراجات میں زائد وصولی کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے 73 ہزار 255 ریال عازمین کو واپس کیے جا چکے ہیں۔

 

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.