ایران اور امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی چین کی حمایت

Super Admin


چین نے ایک بار پھر ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امن کے فروغ اور جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کا “منصفانہ اور متوازن” ثالثی کردار قابلِ تحسین ہے اور چین اس عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے، جہاں دونوں ممالک کی قیادت دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرے گی۔
چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کی جلد بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.