بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے بارکزئی میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 8 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق بارکزئی میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا جبکہ چار زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں فتنہ الخوارج کے گرباز گروپ کا اہم کمانڈر عبداللہ بھی شامل ہے، جو پولیس پر حملوں اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
دوسری جانب بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں گل زمان مسجد، میرانشاہ روڈ کے قریب نصب ایک آئی ای ڈی بم بھی برآمد کیا گیا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد تخریب کاری کے مقصد کے لیے نصب کیا گیا تھا، تاہم بروقت کارروائی سے بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.