عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی

Super Admin


عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روز بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2200 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کی کمی ہوئی، ۔
جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے مقرر ہوگئی۔چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 8034 روپے پر برقرار رہی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4508 ڈالر پر آگیا۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.