مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول مہنگا کر دیا گیا

Super Admin


حکومت نے مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل اور جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے سے بڑھ کر 313 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 273 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 275 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
، جس کے بعد نئی قیمت 330 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 332 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.