پنکی کیس: مبینہ رابطہ نیٹ ورک میں بیوروکریٹس اور بااثر شخصیات کے نام سامنے آگئے
اسلام آباد: کراچی میں منشیات کے مقدمات میں گرفتار انمول عرف پنکی کے مبینہ رابطہ نیٹ ورک سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن میں بیوروکریٹس، سفارتی شخصیات اور دیگر بااثر افراد کے نمبرز شامل ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان میں مبینہ طور پر لیک ہونے والی ایک حساس تحقیقاتی رپورٹ نے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ سرکاری، سفارتی اور قانون نافذ کرنے والے حلقوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ابتدائی طور پر سامنے آنے والے ڈیٹا اور اسپریڈ شیٹ کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ محض فون نمبرز کی فہرست نہیں بلکہ ایک وسیع رابطہ نیٹ ورک کا حصہ ہوسکتا ہے۔
، جس میں مختلف شہروں، شعبوں اور بااثر حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے روابط شامل دکھائی دیتے ہیں۔دوسری جانب کراچی پولیس نے پنکی کیس میں منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کے پہلوؤں کی تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے معاونت طلب کر لی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.