سندھ میں شدید ہیٹ ویو کا خدشہ، درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی
Super Admin
محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں شدید ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 31 مئی کے دوران سندھ میں درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندرونِ سندھ کے مختلف اضلاع میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جس کے باعث شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں، بزرگوں اور کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کیا جائے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.