عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی
عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے تک آگئی ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی تولہ چاندی 153 روپے سستی ہوکر 8 ہزار 117 روپے پر پہنچ گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی۔
، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر کمی کے بعد 4530 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجوہات ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.