ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ عید کے بعد متوقع، مشاہد حسین سید

Super Admin


پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے اور عیدالاضحیٰ کے بعد اس پر باضابطہ دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔مشاہد حسین سید کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور معاہدے کی بیشتر شقوں پر اتفاق ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے یہ معاہدہ اہم ثابت ہو سکتا ہے۔امریکی صدر کی جانب سے “معاہدۂ ابراہیمی” قبول کرنے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ معاہدۂ ابراہیمی ناقابلِ قبول ہے اور اس کے عملی امکانات موجود نہیں۔
اسی معاملے پر سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں یہ تصور بھی ممکن نہیں کہ پاکستان یا اس جیسے دیگر ممالک معاہدۂ ابراہیمی کو تسلیم کریں۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.