بجلی اور گیس کا گردشی قرضہ 5100 ارب روپے تک پہنچ گیا، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

Super Admin


قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں بجلی اور گیس کا مجموعی گردشی قرضہ بڑھ کر 5100 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جو گزشتہ برس 3500 ارب روپے تھا۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کا مجموعی بیرونی قرضہ 137 ارب 56 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے حوالے سے پاکستان کی معاشی صورتحال اور مالی ترجیحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ابھرتے ہوئے معاشی خطرات، آئی ایم ایف پروگرام کی کارکردگی اور بنیادی معاشی اصلاحات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔
بریفنگ میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ اگرچہ معیشت میں بتدریج بحالی کے آثار نظر آ رہے ہیں، تاہم پاکستان اب بھی “غیر مستحکم استحکام” کی کیفیت سے گزر رہا ہے۔حکام کے مطابق مالی سال 2026-27 میں ملکی مجموعی پیداوار کی شرح نمو 3.5 فیصد سے 4.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
، جبکہ مہنگائی کی شرح دوبارہ دو ہندسوں میں داخل ہو چکی ہے۔ اپریل 2026 میں سالانہ بنیاد پر افراطِ زر کی شرح 10.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات، قرضوں پر قابو پانے اور مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانا نا
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.