گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات ضروری، اس بار نشستیں چھننے نہیں دیں گے: بلاول بھٹو

Super Admin


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں ان کی جماعت کی نو نشستیں چھین لی گئی تھیں، تاہم انہیں امید ہے کہ اس بار ایسا نہیں ہوگا اور انتخابی عمل شفاف انداز میں مکمل ہوگا۔شگر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی گلگت بلتستان میں صاف اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے۔
انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ ووٹنگ کے بعد فارم 45 اپنے پاس محفوظ رکھیں، جبکہ فارم 47 کا بندوبست وہ خود کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی مقصد گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق دلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو حقِ حکمرانی ملنا چاہیے اور حقیقی معنوں میں یہ مقصد اسی وقت حاصل ہوگا جب گلگت بلتستان اور پاکستان میں انتخابات ایک ہی وقت پر منعقد ہوں۔انہوں نے تجویز دی کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انتخابات بھی ملک کے عام انتخابات کے ساتھ کرائے جائیں تاکہ عوامی نمائندگی کا نظام مزید مضبوط ہو سکے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.