حملوں میں استعمال ہونے والے اڈے نشانے پر ہوں گے: ایران کا انتباہ
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کسی بھی جوابی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا اور خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے واضح کر دیا ہے کہ جو اڈے ایران کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہوں گے انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
، جبکہ ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔اسماعیل بقائی کے مطابق لبنان میں جاری صورتحال میں امریکا بھی شریک ہے، اور اسرائیلی کارروائیاں خطے میں امن کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک امریکا اپنی پالیسی میں تبدیلی نہیں کرتا، سفارتی عمل مکمل طور پر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اعتماد کی کمی اور امریکی پالیسیوں میں تبدیلیوں کے باعث مذاکراتی عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق لبنان میں جنگ بندی، امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کے حالیہ دور میں یورینیم کی افزودگی کے معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.