قومی اسمبلی اجلاس: وزیراعظم غیرحاضر، اپوزیشن لیڈر کی مکمل شرکت
غیر سرکاری تنظیم فافن کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 27ویں اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کسی بھی نشست میں شریک نہیں ہوئے، جبکہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اجلاس کے تمام 9 سیشنز میں حاضری یقینی بنائی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے صرف ایک وفاقی وزیر اور ایک وزیرِ مملکت نے اجلاس کی تمام نشستوں میں شرکت کی۔
، جبکہ دو کابینہ ارکان ایک بھی سیشن میں حاضر نہیں ہوئے۔وقفہ سوالات کے دوران 26 وزراء میں سے صرف 12 وزراء ایوان میں موجود تھے، جبکہ توجہ دلاؤ نوٹس سے متعلق نشستوں میں 8 میں سے صرف 3 وزراء نے شرکت کی۔
فافن کے اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی کے مجموعی 333 ارکان میں سے صرف 66 ارکان نے تمام 9 نشستوں میں شرکت کی، جبکہ 33 ارکان ایک بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 80 فیصد ارکان کم از کم ایک نشست سے غیر حاضر رہے۔
حاضری کے حوالے سے پہلی نشست میں سب سے زیادہ 249 ارکان نے شرکت کی، جبکہ پانچویں نشست میں ارکان کی تعداد کم ہو کر 164 رہ گئی، جو اجلاس کی کم ترین حاضری تھی۔رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ وزیراعظم کی مکمل غیر حاضری کے برعکس اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اجلاس کے تمام سیشنز میں مسلسل شرکت کرکے اپنی پارلیمانی موجودگی برقرار رکھی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.