نئے بجٹ میں کرپٹو منافع پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز، 30 فیصد تک کیپیٹل گین ٹیکس کا امکان

Super Admin


آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کرپٹو کرنسی سے حاصل ہونے والے منافع کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 سے 30 فیصد تک کیپیٹل گین ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مشاورت سے کرپٹو سیکٹر کو باقاعدہ ٹیکس نظام کے تحت لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل معیشت سے حاصل ہونے والی آمدن کو دستاویزی شکل دینا اور کرپٹو سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں ریگولیٹ کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت پر زور دیا ہے کہ تمام ڈیجیٹل کاروباری سرگرمیوں اور ان سے حاصل ہونے والے منافع پر مناسب ٹیکس عائد کیا جائے۔مجوزہ منصوبے کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 37 میں ترمیم کرکے کرپٹو ٹرانزیکشنز سے حاصل ہونے والے کیپیٹل گین کو باقاعدہ طور پر ٹیکس کے دائرے میں شامل کیا جائے گا۔
اس ترمیم کے بعد کرپٹو ٹریڈنگ سے حاصل ہونے والا منافع قانونی طور پر قابلِ ٹیکس آمدن تصور کیا جائے گا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.