محرم الحرام: پنجاب میں سکیورٹی مزید سخت، فوج اور رینجرز کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ

Super Admin


پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست ارسال کر دی ہے۔
حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ صوبے کے 39 اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کے لیے مجموعی طور پر 137 کمپنیوں کی خدمات مانگی گئی ہیں، ۔
جن میں پاک فوج کی 61 اور رینجرز کی 76 کمپنیاں شامل ہیں۔درخواست کے مطابق فوج اور رینجرز کے اہلکار مختلف اضلاع کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم سے 11 محرم الحرام تک تعینات رہیں گے اور سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔
 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.