گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی کامیابی، بلاول بھٹو نے کارکنوں کو مبارکباد دے دی

Super Admin


اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی کامیابی پر کارکنوں اور حامیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں پیپلز پارٹی نمایاں سیاسی قوت بن کر سامنے آ رہی ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں "تیروں کی بارش" ہو رہی ہے، جو عوامی حمایت اور پارٹی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے جیالوں کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے اور عوامی حمایت کی بنیاد پر حکومت سازی کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام کے اعتماد اور بھرپور تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں اور علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.