پرامن، شفاف الیکشن اور سیاسی سرگرمیاں جمہوریت کا حسن ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر وہاں کی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن، شفاف انتخابات اور سیاسی سرگرمیوں کا تسلسل جمہوری نظام کا اہم حسن ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے، جس پر پیپلز پارٹی مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو بھی انتخابی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اُن امیدواروں کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے بھرپور مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ٹیم نے سخت محنت کی جس پر وہ قابلِ تعریف ہے۔
انہوں نے گلگت بلتستان میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو بھی نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.