کشمیری عوام کو اپنی رائے کے آزادانہ اظہار کا موقع دیا جائے گا: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ریاست کشمیری عوام کو اپنی رائے کے آزادانہ اظہار اور انتخاب کے حق کے استعمال کا مکمل موقع فراہم کرے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا گیا اور بعض مقامات پر لاشوں کی بے حرمتی جیسے افسوسناک اقدامات سامنے آئے ہیں۰
، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ عناصر جمہوری عمل اور عوامی رائے کو قبول کرنے کے بجائے تشدد کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے کے بجائے طاقت اور تشدد کے ذریعے اپنی سوچ مسلط کرنے والے عناصر کے مقاصد قابلِ قبول نہیں۔ ایسے گروہوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں اور پرتشدد رویوں کے خلاف قانون پوری قوت کے ساتھ نافذ کیا جائے گا، تاہم کشمیر کے عوام کو اپنی رائے کے آزادانہ استعمال کا حق ہر صورت میں دیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.