بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ

Super Admin


آئندہ مالی سال سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط بڑھا کر 18 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مستحق خاندانوں کی عزتِ نفس اور معاشی خودمختاری کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور اس کے خلاف منفی پروپیگنڈا قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ مالی سال سے قسط کی رقم 18 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جولائی سے پروگرام کی تمام ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائیں گی تاکہ شفافیت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔حکام کے مطابق یہ اقدام مستحق افراد کو مالی امداد کی بروقت فراہمی اور نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.