علاقائی کشیدگی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، مذاکرات اور سفارتکاری کو واحد راستہ قرار دے دیا

Super Admin


پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اور مذاکرات کو ترجیح دیں۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے بارہا جنگ بندی کے احترام اور اختلافات کے پرامن حل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے حال ہی میں تہران کا دورہ کیا، جہاں ایرانی قیادت کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر محتاط مگر مثبت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور آزاد کشمیر کی صورتحال کا تقابل حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے۔ ان کے مطابق بھارتی زیر انتظام جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے، جہاں کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنا چاہیے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.