وفاقی بجٹ 2026-27 کل پیش ہوگا، 17 ہزار 500 ارب روپے سے زائد مالیت کے اہم خدوخال سامنے آگئے

Super Admin


مالی سال 2026-27 کے لیے وفاقی حکومت کل 17 ہزار 500 ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ بجٹ کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق حکومت نے محصولات میں اضافے، معاشی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے مختلف اہداف مقرر کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، جبکہ نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 2 ہزار 767 ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بجٹ دستاویزات میں اقتصادی شرح نمو 4 فیصد اور مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد مقرر کرنے کی تجویز شامل ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم لیوی سے ایک ہزار 727 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف رکھا ہے، جبکہ قرضوں اور واجبات پر سود کی ادائیگی کے لیے 7 ہزار 824 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دفاعی اخراجات کے لیے تقریباً 3 ہزار ارب روپے رکھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اقتصادی اہداف کے مطابق آئندہ مالی سال میں تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے۔ برآمدات کا ہدف 32.8 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ درآمدات کا حجم 70 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.