شدید گرمی کی لہر: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام کے لیے فوری ریلیف اقدامات کا حکم

Super Admin


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جاری شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں چوک چوراہوں اور عوامی مقامات پر سایہ دار شیڈز کا فوری انتظام کیا جائے تاکہ شہریوں کو دھوپ سے بچاؤ میں مدد مل سکے۔
وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ ویگن اسٹینڈز، بس ٹرمینلز اور ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے ٹھنڈے پانی کی دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ پنکھوں اور کولرز کی تنصیب بھی فوری طور پر مکمل کی جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری دفاتر میں آنے والے شہریوں کو ٹھنڈا پانی فراہم کیا جائے تاکہ گرمی کے دوران انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، جبکہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
مزید برآں انہوں نے ہدایت دی کہ تعلیمی اداروں میں جاری سمر کیمپس کے دوران طلبہ اور اساتذہ کے لیے ٹھنڈے پانی، پنکھوں اور ایئر کولرز کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.