ملکی استحکام اور جمہوریت کے فروغ کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے سیاسی قوتوں کے درمیان بات چیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۰۔
، اور ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے وزیراعظم کو مذاکرات کے لیے پیش قدمی کا مشورہ دیا گیا، جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں اور اپوزیشن کو بھی مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور دیگر قومی امور پر بھی اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2010 میں بلوچستان کے لیے قومی مالیاتی کمیشن کے تحت صوبے کے حصے میں سو فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ ریکوڈک منصوبے میں بلوچستان کے عوام کو شراکت دار بنانا ایک اہم اور خوش آئند اقدام ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حقوق کے تحفظ اور صوبے کے حصے میں اضافے کے لیے پنجاب نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا، جو بین الصوبائی ہم آہنگی کی ایک مثبت مثال ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.