اٹک میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے

Super Admin


اٹک کے سرحدی علاقے میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جہاں گرفتاری کی کوشش کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ 
جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دستی بم، ایس ایم جی رائفلیں، بڑی تعداد میں گولیاں اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا فرار ہونے والے عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ممکنہ نیٹ ورک، روابط اور سرگرمیوں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ برآمد ہونے والے اسلحے اور دھماکا خیز مواد کو بھی فرانزک جانچ کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.